ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کا عیدالفطر کے موقع پر اولڈ ایج ہوم کا دورہ،بزرگ افراد کوعیدکی مبارکباد دی

بدھ 2 اپریل 2025 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصرنے عیدالفطر کے موقع پر اولڈ ایج ہوم کا دورہ کرکے وہاں مقیم بزرگ افراد کوعیدکی مبارکباد اور ان میں عیدگفٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پرڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،دیگرافسران وسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں سے پیاروشفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ کسی گھریلو تناؤکے باعث عافیت میں مقیم اورعید اپنے پیاروں سے دور منارہے ہیں لیکن وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ضلعی انتظامیہ کے افسران ان کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بزرگوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کا عظیم دن ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے اور معاشرے کی سختیوں کے ستائے ہوئے افرادکی بھلائی کیلئے ہمیں وسائل اور وقت کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے انچارج اولڈ ایج ہوم سے کہا کہ وہ یہاں مقیم عمر رسیدہ کی ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھیں اور انہیں گھر جیسا ماحول میسر ہونا چاہیے تاکہ وہ کسی لمحہ بھی اداس نہ ہوں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔انچارج ادارہ نے بزرگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بزرگ افراد نیعیدکی خوشیوں میں شامل ہونے پرڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :