فیصل آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے کا دکاندار پر تشدد

بدھ 2 اپریل 2025 15:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)فیصل آباد کے علاقے کوہ نور ٹائون میں تحریک انصاف ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کا واقعہ 18 مارچ کا ہے، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ایم پی اے لطیف گجر کا موقف ہے کہ میرا بھتیجا دکان پر اپنے دوست کے ساتھ گیا تھا، دکاندار نے چوری کے الزام پر بھتیجے کو پکڑ کر بیٹھا لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوری کا الزام غلط ثابت ہونے پر دکاندار کو تھپڑ مارے تھے، دکاندار اور مارکیٹ صدر کے ساتھ مل کر معاملہ ختم ہوگیا ہے۔