uسابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کی دالبندین آمد

بدھ 2 اپریل 2025 20:00

1کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کی دالبندین آمد تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور موجودہ ایم پی اے محمد صادق خان سنجرانی دالبندین پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی اور دیگر معتبرین بھی ہمراہ تھے دالبندین میں قیام کے دوران محمد صادق خان سنجرانی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سردار نجیب جان سنجرانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علاقے کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی بعد ازاں، سابق چیئرمین سینیٹ نے سردار نجیب جان سنجرانی سے ان کے بھائی، قبائلی رہنما سردار نعیم جان سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔