ی*تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی ،بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی:عظمیٰ بخاری

پنجاب میں جو بھی غیر قانونی ،بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہو گی‘وزیر اطلاعات

بدھ 2 اپریل 2025 20:10

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پنجاب میں جو بھی غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں،جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کرینگے انکو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی،سٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں،عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں،غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں،پنجاب میں جو بھی غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹ کونسل کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہیں،جو تھیٹرز پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف وزری کرے اسکے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جلد خود بھی پنجاب کے مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :