ًمحکمہ صحت میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہی: خواجہ سلمان رفیق

بدھ 2 اپریل 2025 20:25

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ عالم اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں ضرور یاد رکھیں۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنی خوشیاں قربان کرکے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اپنے پیاروں سے دور قوم کے بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیاروں سے خوشیاں بانٹیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کے شعبہ صحت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ صحت میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر دوسروں کے ساتھ خوشیاں باٹنے سے خدا کی ذات راضی ہوتی ہے۔