Live Updates

اسرائیل کی غزہ کے متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے صیہونی ریاست میں شامل کرنے کی دھمکی

بدھ 2 اپریل 2025 21:45

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)اسرائیل نے غزہ کے متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے صیہونی ریاست میں شامل کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ فوج مزاحمت کاروں اور ان کی بنیادی ڈھانچے کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور غزہ کے وسیع علاقی پر قبضے کے لیے کارروائی کریں گے، غزہ کے جنوبی علاقوں کو کلیئر کروا کر اسے سیکیورٹی زونز میں شامل کیا جائے گا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات