سائیٹ بی پولیس کی کارروائی،2 ڈکیت گرفتار،اسلحہ ، موبائل فونز اورنقدی برآمد

جمعرات 3 اپریل 2025 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) تھانہ سائیٹ بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2مبینہ ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےغیر قانونی 9ایم ایم پستول اور2 موبائل فونز اورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ضیا اور اسلم شامل ہیں۔ ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :