پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی امداد کی پہلی کھیپ ینگون میں میانمار حکام کے حوالے کر دی گئی

جمعرات 3 اپریل 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے 35 ٹن انسانی ہمدردی امدادی سامان کی پہلی کھیپ ینگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میانمار حکام کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق میانمار میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر نے پاکستانی سفارتخانے کے سفارتکاروں/ اہلکاروں کے ہمراہ امدادی سامان باضابطہ طور پر ینگون ریجن کے وزیر اعلیٰ اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ کے حوالے کیا۔حکومت پاکستان اور پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میانمار کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔