پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے بارے میں آگہی کاعالمی(آج)4اپریل جمعہ کو منایا جائیگا

جمعرات 3 اپریل 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے بارے میں آگہی کاعالمی(آج)4اپریل جمعہ کو منایا جائے گااس موقع پر مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری اور دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثے اور پریس کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گاجن میں جنگ زدہ ممالک میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگوں سے انسانی زندگیوں کودرپیش خطرات اوران سے بچنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عالمی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہتھیار پر پابندی اور اس کی ہلاکتوں سے عوام شعور بیدار کرنے کی غرض سے 2006کو اس حوالے سے پہلا عالمی دن منایا گیا۔بارودی سرنگیں ایک ایساہتھیار ہے کہ جو نہ صرف جنگ دوران ہلاکتوں کا سبب بنتا ہے بلکہ جنگ ختم ہونے کے بعد زمانہ امن میں بھی ہلاکت خیزی پھیلاتا ہے۔