اقوامِ متحدہ کی عمارت پر اسرائیلی حملے میں نو بچے بھی جاں بحق ہوئے، امدادی کارکنان غزہ

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جبالیا پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کی عمارت میں حماس کے مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اس میں 19 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے نو بچے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے عسکریت پسندوں کو ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اندر نشانہ بنایا جو دہشت گردی کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔