Live Updates

حلقے کے عوام کے لیے آنے والے بجٹ میں میگاپراجیکٹس متعارف کروائے جائیں گے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان

جمعرات 3 اپریل 2025 13:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے لئے آنے والے بجٹ میں میگا پراجیکٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ انہوں نے لہڑی ہاؤس غفور آباد میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ منجوشوری لانڈھی قومی شاہرہ اینڈ 65 تک میگا منصوبہ شروع کروایا جائے جس کا تخمینہ لاگت 7.5 ارب روپے ہوگا اس میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد حلقہ کے عوام سمیت استامحمد جھل مگسی اور دیگر قریبی علاقوں کے لوگ براہ راست مستفید ہو سکیں گے، تعلیم، صحت، آبنوشی سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق بھی سٹڈی کا عمل جاری ہے ، آنے والے بجٹ میں عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کے معیار زندگی کو مزید سہل بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ،حاجی احمد سلطان لہڑی، میر عبدالرؤوف لہڑی ،میر محمد آصف لہڑی ،بابو یار محمد لہڑی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی علاقہ معتبرین موجود تھے ۔اس موقع پر لوگوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کی مکمل فراہمی ہماری سیاسی خدمات کا سرچشمہ ہے ، ان منصوبوں میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ ان کے دور رس نتائج برآمد ہو سکیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات