اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 3 اپریل 2025 16:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے کی حاضری سمیت دستیاب ادویات کی میعاد مدت چیک کی اس کے ساتھ ساتھ ریسپشن کاونٹرز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کے معیار اور مریضوں کے لواحقین سے صحت کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راحت ججہ ان کے ہمراہ تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی بارے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :