لاہور ہائیکورٹ، چوہدری راسخ الہی، تحریم الہی سمیت دیگر کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کے خلاف سماعت ملتوی

جمعرات 3 اپریل 2025 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی کے اہل خانہ چوہدری راسخ الہی،تحریم الہی سمیت دیگر کی ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایف آئی اے کی ٹیم مقدمے کا ریکارڈ لے کر عدالت میں پیش ہوئی،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ بے بنیاد ہے،لہذا اسے خارج کیا جائے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چوہدری راسخ الہی، تحریم الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،جس کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔