امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے، یورپی یونین

امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے، سربراہ یورپی کمیشن

جمعرات 3 اپریل 2025 18:22

امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے، یورپی یونین
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے 26بلین ڈالرز کے ابتدائی پیکیج تیار کر لیا ہے جو امریکی اسٹیل اور المونیم پر اپریل کے مہینے میں ہی لاگو کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی پیکیج کے بعد ہم اپنے مفادات کے تحفظ سے کیلئے مذید پیکیج تیار کریں گے۔