امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے‘ یورپی یونین

امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے‘سربراہ کا اعلان

جمعرات 3 اپریل 2025 19:40

امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے‘ یورپی یونین
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)یورپی کمشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین نے 26 بلین ڈالرز کے ابتدائی پیکیج تیار کر لیا ہے جو امریکی اسٹیل اور المونیم پر اپریل کے مہینے میں ہی لاگو کر دیا جائے گا۔یورپی کمشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ ابتدائی پیکیج کے بعد ہم اپنے مفادات کے تحفظ سے کے لیے مذید پیکیج تیار کریں گے۔