ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے محکمہ تعلیم نصیرآباد کے لاکھوں روپے کے عیوض ملازمتیں فروخت کیں ، خان جان بنگلزئی

جمعرات 3 اپریل 2025 19:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) مسلم لیگ (ن)نصیرآباد کے ضلعی صدر خان جان بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شریف لہڑی، سینئر ڈویژنل نائب صدر خلیل احمد بنگلزئی، میر گل محمد مینگل، کامریڈ محمد حیات میروانی، محمد یوسف جھکرانی، رئیس رحمت اللہ نیچاری اور دیگر رہنماں نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پر سنگین کرپشن، اقربا پروری اور عوامی حقوق کی پامالی کے الزامات عائد کر دیے کرتے ہوئے پارٹی کے متفقہ طور پر 10 اپریل کو شٹر ڈان ہڑتال، احتجاجی ریلی اور دھرنے کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے محکمہ تعلیم نصیرآباد کے لاکھوں روپے کے عیوض ملازمتیں فروخت کیں جعلی ڈگری ہولڈرز کو بھرتی کیا گیا، اور اہل امیدواروں کو نظر انداز کیا گیااس کے علاوہ محکمہ صحت میں بھی یونین کونسل کی سطح پر سالوں سے کام کرنے والے پولیو ورکرز کی جگہ نئے چہیتے افراد کو بھرتی کرکے حق تلفی کی گئی انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف نصیرآباد کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کے نام پر غریب اور مستحق افراد کو نظر انداز کرکے امیر اور بااثر لوگوں کو نوازا گیا انہوں نے الزام لگایا کہ متاثرین کے نام پر ملنے والی امداد مخصوص افراد کو دی گئی اور اصل حقدار محروم رہے انہوں نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) 10 اپریل کو نصیرآباد میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کرکے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جائے گامسلم لیگی قیادت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزیر ریونیو، اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں، کرپشن کے تمام معاملات کی چھان بین کریں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے نصیرآباد کے عوام، تاجروں، طلبہ اور مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ 10 اپریل کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور کرپشن کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اگر مطالبات نہ مانے گئے اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو نہیں ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے، قومی شاہراہ بلاک کرنے اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔