شہید لانس نائیک نزاکت علی کی نماز جنازہ اان کے آبائی گاؤں چڑی کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

جمعرات 3 اپریل 2025 22:56

مظفرآباد،حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) شہید لانس نائیک نزاکت علی کی نماز جنازہ اان کے آبائی گاؤں چڑی کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ضلع حویلی کہوٹہ چڑی کوٹ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان لانس نائیک نزاکت علی نے یکم اپریل کو لائن آف کنٹرول مدارپور تتری نوٹ سیکٹر میں جام شہادت نوش فرمایا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ فوجی حکام،کمشنر پونچھ ڈویژن،ڈی آئی جی پونچھ ریجن،ڈپٹی کمشنر ایس ایس صاحبان حویلی شہید کے لواحقین،سیاسی و سماجی شخصیات،سول سوسائٹی اور اہلیان حویلی نے شرکت کی۔ شہید لانس نائیک نزاکت علی کی تدفین فوجی اعزازات کے ساتھ کی گئی جس میں پاک آرمی کے اعلیٰ حکام،انتظامیہ سول سوسائٹی اور اہلیان حویلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکا نماز جنازہ نے شہید کو سلام عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کا ہر فرد پاک فوج کہ ساتھ کھڑا ہے اور وطن کے دفاع کے لیے ہر فرد افواج پاکستان کا سپاہی ہے۔افوج پاکستان کے ساتھ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔