کشمیر کی تحریک نازک مراحل سے گزر رہی ہے، ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک کو د با نہیں سکا، سردار عتیق احمد

جمعرات 3 اپریل 2025 23:03

مظفرآباد/دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر و سا بق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک نازک مراحل سے گزر رہی ہے، ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک کو د با نہیں سکا۔ ایسے حالات میں آزادکشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہاں کے عوام کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہنا ہے اور مسلم کانفرنس تحریک کا اہم مورچہ ہے۔

آزادکشمیر کی عوام کی دوہری ذمہ ہے اُنہیں جہاں ریاست کے تشخص کے لیے کردار ادا کرنا وہی پاکستان کے ساتھ اپنے نظریاتی رشتوں کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے کارکن آزادکشمیر کے عوام کے لیے امید کی کرن ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے خود کو وقف کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد اول ہاوس غازی آباد میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر یونین کونسل ہل سرنگ دھاوی سے مصطفی عباسی، اضطفی عباسی، صبور عباسی، ثاقب عباسی، فریال عباسی،ذوالفقار عباسی، شعیب عباسی اور دیگر کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کو جماعت میں جائز مقام دینگے۔مسلم کانفرنس کارکنان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہمارے لیے کارکنان کی عزت سب سے مقدم ہے۔کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس حال ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے مشکل وقت ہر جماعت پر آیا ہے اور وہ کارکن جو مشکل وقت میں بھی جواں مردی کے ساتھ کھڑے رہے وہ جماعت کاقیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔مسلم کانفرنس تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں اور وہ وقت دورنہیں جب کشمیریوں کی دی ہوئی قربانیاں رنگ لائیں گے اور شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔

مسلم کانفرنس کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔دریں اثناء صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان سے عید کے تیسرے روز بھی مسلم کانفرنسی کارکنان وعہدیداران کے علاوہ دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین ،رہنمائوں ،سیاسی وسماجی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد کے علاوہ دیگرسیاسی امور پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

گزشتہ روز مجاہد اول ہاوس غازی آباد میں جبروارے سے حاجی محمد حنیف اعوان، شفیق عباسی، راجہ اعظم خان، خالد حنیف، عبدالقاد،راجہ سعد، فیصل منہاس، راجہ علی اور راجہ خاور حنیف ،سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ،سردار آصف خان، سردار شبیر عباسی، سردار قمرعباسی ،چمیاٹی سے سردار عرفان عباسی،محمود عباسی، اظہر عباسی، عاشق عباسی، اشتیاق عباسی، وقاص عباسی، داودعباسی، اظہر اعجاز عباسی ،منہاسہ سے عثمان عباسی، رئیس عباسی، کامران عباسی،عبدالروف عباسی، شفیق عباسی،عبدالمالک عباسی، جمیل عباسی،یاسرعباسی، صیاد عباسی،کاشف عباسی اور ،محمد اسحاق خان، نعیم عباسی، عبدالغفار اعوان، قاری مظفر اقبال، نصیب عباسی،عبدالسمیع عباسی ،یونین کونسل رینگولی کوٹلی سیراجہ منیر خان، راجہ خورشید خان، راجہ نیاز خان، راجہ اورنگزیب خان، راجہ عبدالغفار خان، راجہ ابرار سرور، راجہ آفاق خان، راجہ اشتیاق خان،راجہ ارشاد خان، راجہ تعظیم خان،راجہ روف صدیق،راجہ فواد خان، راجہ زین اکبر خان ،پجے سے سردار نوید آزاد ایڈووکیٹ، سردارذاہد عباسی، سجادحنیف عباسی، غلام مرتضی عباسی،خورشید عباسی،سردار احسن رضا،،طفیل عباسی ،روز ناڑا کوٹ سے مولانا ریاض عباسی،طیب امتیاز عباسی،قاری امجد عباسی، حسنین عباسی،امتیاز عباسی،مظہر اخلاق،اخلاق عباسی، اشتیاق عباسی،خلیق عباسی،عاقل امتیاز عباسی،احسن اشفاق ،روز بنگوئین سے سردار ضیاء الرحمان، سردار عطاء الرحمان، سردار ذکائالرحمان ،یونین کونسل چڑالہ سے سردار لعل خان، سردار الطاف خان،سید ارشاد حسین شاہ،حاجی سردار حمزہ، سیدمحمود شاہ،ضیاد قادری،سردار بنارس عباسی، چیئرمین عبدالقدوس عباسی، اجمل عباسی،سید الیاس شاہ، سجاد عباسی، چوہدری وسیم، ارشد عباسی، مشتاق عباسی،ابرار قادری،افضال عباسی،سرفراز عباسی،اختیار عباسی، زبیر عباسی، نادر شاہ، خالد عباسی اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔