فیصل آباد پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جمعرات 3 اپریل 2025 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سرغنہ عادل ،رانا عمر حیات، حسنین، عامر اور ندیم کو گرفتار کر لیا۔ڈکیٹ گینگ ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔گینگ کے قبضہ سے15عددموٹر سائیکل سمیت کل نقدی 29لاکھ63ہزار برآمد کرلی گئی۔ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :