
لاہور پولیس کی کارروائیاں،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ وپتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون میں درجنوں گرفتار
جمعرات 3 اپریل 2025 20:50
(جاری ہے)
علاوہ ازیں پتنگ بازی میں ملوث 26 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی اور اضافی گشت کے دوران 126 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی اسکواڈز تعینات کیے گئے، جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ کراڈ کنٹرول کے لیے 1000 سے زائد افسران و جوان فیلڈ میں متحرک رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ سکیورٹی کے لیے 5000 سے زائد اضافی اہلکار تعینات کیے گئے تھے جبکہ تفریحی مقامات، بازاروں اور مساجد میں پولیس کی موثر نگرانی جاری رہی۔ ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے جدید ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربینوں کا استعمال کیا گیا، جس سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس نے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.