ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور دیا، سعید الزماں

جمعرات 3 اپریل 2025 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) سندھی ادبی بورڈ اور سروری تنظیم کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں "عاطف" نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم وفات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور دیا۔. بھٹی خاندان کی قربانیاں عوام کے دلوں پر راج کرنے کا سبب ہیں۔ مخدوم سعید الزماں "عاطف" نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر حقیقی قومی پارٹی کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

. شہید بھٹو ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کرتے تھی.ذوالفقار علی بھٹو کا عوام سے رشتہ ایک زنجیر جیسا ہے۔ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پورے ملک کے عوام بھٹی کے نام پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹی نے اپنی سیاسی جدوجہد سے ثابت کیا کہ جان کی قربانی قبول ہے لیکن عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آج کے حالات میں ملک کو شہید ذوالفقار بھٹو جیسے مضبوط، بہادر اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی وفات کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :