ئ*شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما، اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، صدر مملکت

Iبرسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا ان کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی اور مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، آصف علی زرداری کا برسی پر شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش

جمعرات 3 اپریل 2025 22:25

G اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما، اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا ان کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی اور مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو نے مزدوروں، کسانوں، اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے، انہیں بااختیار بنایا ان کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت، اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وڑن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔