[نوشہرہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر پولیس کا نوشہرہ کے مختلف مقامات پر آپریشن شروع

جمعرات 3 اپریل 2025 22:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)نوشہرہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر پولیس کا نوشہرہ کے مختلف مقامات پر آپریشن شروع۔

(جاری ہے)

تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے غیرقانونی افغان پناہ گزینوںکے خلاف رشکی اکنامک زون اور آسلام اباد پشاور موٹروئے سروس روڈ پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں چار مشتبہ افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ سب انسپکٹر رامین خان نے تصدیق کی ہے کہ چار مشتبہ افغان مہاجرین کو گرفتارکرکے ان کے خلاف زیردفعہ 14 FAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :