اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر کا خانپور ڈیم کا دورہ، متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ہدایت

جمعہ 4 اپریل 2025 10:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے خانپور ڈیم کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیم پر آنے والے سیاحوں کی حفاظت اور سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر، پولیو ٹیموں، بوٹنگ و پیرا سیلنگ پوائنٹس سمیت مختلف اقدامات کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیم پر صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں انہوں نے خان پور ڈیم سپل وے کا بھی دورہ کیا اور سپل وے ایریا میں نہانے والوں کے خاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا۔

متعلقہ عنوان :