مسجد الحرام میں گالف کارٹس استعمال کرنے والے زائرین کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

جمعہ 4 اپریل 2025 14:15

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران گالف کارٹس استعمال کرنے والے زائرین کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ رہی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ادارہ امور الحرمین الشریفین نے اپنے آفیشل اکانٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں گالف کارٹس سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ 14 ہزار 137 سے زیادہ رہی۔

رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو 57 ہزار سے زیادہ افراد کو گالف کارٹس سروس فراہم کی گئی۔گالف کارٹس سے عمرہ کرنے کی سہولت خاص طور پر بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے ہے تاکہ وہ مسجد الحرام میں ہجوم کے درمیان آسانی سے اپنا عمرہ کرسکیں۔واضح رہے کہ گالف کارٹ سے طواف کے لیے ایک زائر کا کرایہ 50 ریال جبکہ سعی کے لیے 50 ریال مقرر ہیں۔ واضح رہے کہ ایک گالف کارٹ میں کم از کم 6 افراد کی گنجائش ہوتی ہے۔