ڈیرہ اسماعیل خان ،عبدالخیل کے نزدیک ایک تیز رفتار کار الٹنے سےدو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے

جمعہ 4 اپریل 2025 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سی پیک روٹ کے قریب عبدالخیل کے نزدیک ایک تیز رفتار کار کے الٹنے کے المناک حادثے میں دو معصوم بچوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں محمد حماس (6 سالہ) ولد اسرار، ساکن ملازئی ٹانک ،اسحاق (14 سالہ) ولد ہدایت اللہ، قوم شہباز خیل، ساکن پہاڑ پور دونوں بچے موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ نہال ولد غلام بادشاہ، قوم کنڈی، ساکن ملازئی ٹانک شدید زخمی ہو گیا - زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کی تفصیلات کے مطابق حادثہ سی پیک روٹ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔زخمی کو ہسپتال پہنچانے میں مقامی افراد نے اہم کردار ادا کیا۔ \378