ڈیرہ اسماعیل خان ، اندھے قتل کیس میں مقتول کا قاتل اس کا اپنا دوست نکلا

جمعہ 4 اپریل 2025 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ماجد حسن کے اندھے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماجد کا قریبی دوست رضوان ہی اس قتل کا مبینہ قاتل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

قتل میں استعمال ہونے والی خطرناک چھری پولیس کو مل گئی ہے۔ ماجد کا ایک اور گمشدہ موبائل فون بھی برآمد ہوا ، جو کیس کو نئی جہت دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی تفصیلات کے مطابق علاقہ جاڑہ کے رہائشی ماجد حسن اپنے دوست رضوان کے ساتھ موٹرسائیکل پر گیا اور کڑی خیسور کے علاقہ میں اسے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا، جبکہ اس کا دوست رضوان لاپتہ ہو گیا جو کہ دوسرے روز خود ہی گھر پہنچ گیا، جسے بعدازاں پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ماجد حسن کو اس کے اپنے دوست رضوان نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماجد اور رضوان کے درمیان کسی معاملے پر تنازعہ ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہےکہ کچھ اور لوگ بھی اس قتل میں ملوث تو نہیں ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :