لاہور ہائیکورٹ،دکانوں کی رجسٹری میں جعل سازی کے ملزمان کی بریت کے خلاف سماعت ملتوی

جمعہ 4 اپریل 2025 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دکانوں کی رجسٹری میں جعل سازی کے ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست پر وکلا کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،جسٹس علی اکبر ڈوگر نے شہری اختر سعید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صدر اوکاڑہ پولیس سٹیشن میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی تاہم ٹرائل کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کر دیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کیس کا درست جائزہ لینے میں ناکام رہی، لہذا ملزمان کو طلب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے،دوران سماعت فریقین کی استدعا پر حتمی دلائل پیش کرنے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔