ڈپٹی کمشنرعمران علی کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس

دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں ‘عمران علی

جمعہ 4 اپریل 2025 18:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرعمران علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پی ڈی ایم اے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ لائیو سٹاک، ایری گیشن،ایجو کیشن، زراعت، سوئی گیس، واپڈا، ہائی وے،ریسکیو 1122، بلڈنگ، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں اور جلد ازجلد اپنا اپنا پلان جمع کروائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام بندوں، کینال اور ڈرینز کی انسپکیشن کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس دیں۔ انہوں نے ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی مشینری اور کشتیوں کو چالو حالت میں کرنے اور دیگر لوازمات کو فنکشنل رکھیں اور کہا کہ ضلعے میں ممکنہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :