لنڈی کوتل ۔غیر قانونی افغان مہاجرین 120گاڑیوں میں پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے افغانستان روانہ

جمعہ 4 اپریل 2025 18:32

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو نکالنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج دوسرے روز بھی پنجاب و دیگر اضلاع کے مختلف شہروں سے رضاکارانہ طور نکلنے والے 12 گاڑیوں پر مشتمل افغان خاندانوں کا قافلہ طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے کلئیر کیا ،جس کے بعدگاڑیاں طورخم بارڈر سرحد پار کرکے افغانستان پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کے مطابق اب تک کل 30 خاندان طورخم کے راستے افغانستان پہنچ چکے ہیں جبکہ لنڈی کوتل میں حمزہ بابا مزار کے قریب ہولڈنگ سنٹر پر تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں موجود 8 لاکھ 50 ہزار تک اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپس افغانستان بھیجا جائے گا ۔جس کے لئے ہولڈنگ سنٹر میں نادرا موبائل وینز سمیت کسٹمز اور دیگر اداروں کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔\378