اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو زرداری کو فون، صدرزرداری کی صحت دریافت کی، گلدستہ بھی بھجوادیا

جمعہ 4 اپریل 2025 20:48

اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو زرداری کو فون، صدرزرداری کی صحت دریافت کی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کال کی اور بلاول بھٹو زردای سے انکے والد صدر آصف علی زردای کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔نائب وزیر اعظم کی جانب سے صدر آصف علی زردای کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا۔