جنوبی کوریا: عدالت نے صدریون سک کو عہدے سے ہٹا دیا

مارشل لاء کے اعلان اورفوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی‘ آئینی عدالت

جمعہ 4 اپریل 2025 22:01

جنوبی کوریا: عدالت نے صدریون سک کو عہدے سے ہٹا دیا
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کے مواخذے کی توثیق کر دی ہے۔جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ صدر کی غیر آئینی، غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں، انہوں نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرائے جائیں گے۔