وزیراعظم شہبازشریف کی ای سی او اجلاس میں شرکت کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے سائیڈ لائن ملا قات

جمعہ 4 جولائی 2025 21:55

وزیراعظم شہبازشریف کی  ای سی او اجلاس میں شرکت کے موقع پر آذر بائیجان ..
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے ای سی او اجلاس میں شرکت کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے سائیڈ لائن ملا قات کی ۔ وزیراعظم نے ای سی او کی مثالی میزبا نی پر صدر علیوف کو مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دو ران پاکستان کی حمائت پر آ ذری صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مشکل وقت میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے اقتصادی تعاون میں سرمایہ کاری کے امکانات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنماوں نے اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ وزیرا عظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی سطح روابط سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو ے ہیں ۔ انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی د عوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔