سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک بات چیت

خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، عید الفطر کی مبارکباد بھی دی

جمعہ 4 اپریل 2025 22:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ٌ ملکی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان کی فون کال کے دوران، دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد بھی دی اور مختلف مشترکہ مفادات پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کا حصہ ہے، جب 2023 میں دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ وا ضع رہے سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں روس یوکرین جنگ بندی کے لیے امریکی ایما پر سہولت کاری بھی کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب آئیں گے۔