وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت ڈیزل ملٹی پل یونٹس ٹرین متعارف کرانے بارے اجلاس

جمعہ 4 اپریل 2025 23:03

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت ڈیزل ملٹی پل یونٹس ٹرین متعارف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت ڈیزل ملٹی پل یونٹس ٹرین متعارف کرانے بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ ،سیکرٹری ریلویز بورڈ محمد یوسف،ڈی۔جی پلاننگ کامران وسیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ریلویز حکام نے وفاقی وزیر ریلوے کو جدید ترین ڈیزل ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کو متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جدید ترین ڈیزل ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کی شمولیت،ریلوے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ جدید ترین ڈیزل ملٹی پل یونٹ ٹرینیں،مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور ہائی اسپیڈ کی صلاحیت کے ساتھ بہتر بنائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈیزل ملٹی پل یونٹ ٹرینیں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ڈیزل ملٹی پل یونٹ ٹرینیں،لاہور، لالہ موسیٰ اور راولپنڈی کے درمیان ایک انقلابی قدم ثابت ہوں گی۔ ڈیزل ملٹی پل یونٹس ٹرین میں 380 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ریلوے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اقتصادی و انفراسٹرکچر کی ترقی میں مدد فراہم کرنا چاہتا ہے۔ ڈیزل ملٹی پل یونٹس ٹرین منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت ترقی پذیر ہوگا۔

ڈی ایم یو بیڑے کی موثر آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرمایہ کار رولنگ اسٹاک کی مکمل سرمایہ کاری، حصول اور مالیات، قوانین کی تعمیل اور ٹریک ایکسیس چارجز کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پاکستان ریلوے ٹریکس تک رسائی فراہم کرے گا، آپریشنل نگرانی کو یقینی بنائے گا۔ حکومت کے وژن کے مطابق پاکستان کے ریلوے کے شعبے کو جدید بنانا اور اہم شہروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ ڈی ایم یو ٹرینیں، مسافروں کی سہولت کو بڑھائے گی، سفر کے وقت کو کم کرے گا اور علاقے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد کرے گا۔