فوسپاہ کا ایک دن میں جائیداد کے تنازع پر فیصلہ ، شکایت کنندہ کو ایک کروڑ تین لاکھ روپے واپس

جمعہ 4 اپریل 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ)نے ہراسیت اور مالی بدعنوانی کے مقدمے کو ریکارڈ وقت میں حل کیا اور شکایت کنندہ کو ایک دن کے اندر انصاف فراہم کرتے ہوئیایک کروڑ تین لاکھ روپیکی بڑی رقم واپس دلوا دی۔جمعہ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسیت سے جاری کردہ بیان کے مطابق ارم آصف نے کاشف گیلانی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بحریہ ٹائون راولپنڈی کے فیز 8 میں ایک پلاٹ کے حوالے سے ہراسیت اور مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔

ملزم کے عمل سے ہونے والی پریشانی نے فوسپاہ کو فوری طور پر مداخلت کرنے پر مجبور کیا۔رجسٹرار رحمان شہزاد نے وفاقی محتسب فوزیہ وقار کے حکم پر بحریہ ٹائون ہیڈ آفس فیز 8 راولپنڈی کا دورہ کیا اور بحریہ ٹائون کی انتظامیہ کی مدد سے اور وفاقی محتسب کی مداخلت سے دونوں فریقین کے درمیان معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نتیجتا شکایت کنندہ کی باقی ماندہ مالی رقم جو ایک کروڑ تین لاکھ روپیتھی، پوری طرح وصول کر لی گئی۔

یہ رقم پے آرڈر اور نقد ادا کی گئی جو فوسپاہ کے جاری کردہ فیصلے سے ہم آہنگ تھی۔ مزید برآں جائیداد کی منتقلی بھی اسی دن مکمل کر دی گئی۔قانونی مطابقت اور تنازع کا مکمل حل یقینی بنانے کے لیے بحریہ ٹائون کی انتظامیہ معاون ثابت ہوئی۔شکایت کنندہ نے باقاعدہ طور پر اس معاملے کے حل کی تصدیق کی اور فوسپاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فوری اور موثر مداخلت کی۔ تمام متعلقہ دستاویزات، شناختی کارڈز اور قانونی کاغذات شکایت کنندہ کو حوالے کر دیئے گئے اور مزید کوئی دعوی یا زیر التوا کارروائی باقی نہیں رہی۔یہ فوری اور موثر حل فوسپاہ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ انصاف فراہم کرنے، افراد کو ہراسیت سے بچانے اور جائیداد کے تنازعات کے فوری حل میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :