ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، دوکانداروں، بہن بھائی، زمینداروں چار لاکھ 82ہزار نقدی، 3موٹرسائیکل ، 13موبائل لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب

جمعہ 4 اپریل 2025 20:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)ڈاکو کمپنی ملازم، دوکانداروں، بہن بھائی اور زمینداروں سے چار لاکھ 82ہزار روپے کی نقدی، 3موٹرسائیکل ، 13موبائل چھین کر فرارہوگئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر حضوری پارک فرید گنج میں کمپنی ملازم سلیمان بشیر اس کے دوست ساجد عباس سے دو موبائل، 35ہزار روپے نقدی،شادمان ٹائون میں فیصل حسین سے موبائل، 96ہزار روپے، چک 178نو ایل میں رابیل عباس ، فیصل جاوید گجر اور محمدوقاص موٹرسائیکل سواروں سے موٹرسائیکل نمبر 1302اے پی ایف ، تین موبائل، نقدی 11ہزار روپے، چک 120نو ایل کمیر میں عامر منیر، علی مراد اور عمر منظور ڈھڈی رات کو سرکس دیکھ کرواپس اپنے گھروں کو جارہے تھے تو دو موبائل ، نقدی 15ہزار روپے، ریلوے پھاٹک چیچہ وطنی میں انتصارحسین زمیندار اور اس کی ہمشیرہ موٹرسائیکل سواروں سے موبائل، نقدی 20ہزار روپے، ایک لاکھ روپے کی انگوٹھی، چک 110بارہ ایل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زمیندار عامر سہیل سے موٹرسائیکل نمبر 6074اے ایکس جی، موبائل، نقدی 45ہزار روپے، چک 25چودہ ایل کے قریب پیر بخش ، طارق حسین اور ناصر حسین موٹرسائیکل سواروں سے موٹرسائیکل نمبر 4616ٹی ایس کے، 3موبائل، 56ہزار روپے نقدی اور چک 118بارہ ایل کے قریب غلام عباس بیکر ی دوکاندار سے ایک لاکھ 60ہزار روپے نقدی دوکان سے صبح سویرے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی ساہیوال، فرید ٹائون، کمیر، چیچہ وطنی، صدر چیچہ وطنی ، شاہ کوٹ اور کسووال نے سلیمان بشیر، فیصل جاوید، رابیل عباس، عامر منیر، انتصارحسین ، عامر سہیل، پیر بخش، غلام عباس کی مدعیت میں 8مقدمات 382اور 392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیںہوسکا۔