نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا بازی کے شعبہ سے متعلق اجلاس

جمعہ 4 اپریل 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا بازی کے شعبہ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں شرکا کو ٹارگٹڈ پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا اور ہوابازی کے شعبہ کو ترقی دینا ہے۔