صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 4 اپریل 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نےانٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔