سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 5 اپریل 2025 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی )نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کےلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی ایک بڑا عوامی ریلیف ہے۔

(جاری ہے)

ایس سی سی آئی کے صدر فضل حکیم خان نے وزیراعظم کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بجلی کی قیمتوں میں گھریلو صارفین کےلئے 7.41 روپے اور صنعتی صارفین کےلئے 7.69 روپے فی یونٹ کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کےلئے ایک طویل جنگ لڑی ہے۔ فضل حکیم خان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ صنعتی اور گھریلو صارفین بجلی کی قیمت میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور امید ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی واقع ہو گی۔