پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم کا ’کارنامہ‘، حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" بنا ڈالا

شائقین کرکٹ جوش بڑھانے کی تیاری میں مارکیٹنگ ٹیم کی غلطی سوشل میڈیا پر وائرل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 اپریل 2025 12:05

پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم کا ’کارنامہ‘، حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر حسن علی کو پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم نے لیفٹ آرم بالر بنا ڈالا۔ 
نیشنل بینک سٹیڈیم ، کراچی کے باہر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے کارڈ ہولڈنگ نصب کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ میں جوش کو بڑھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

 
تاہم پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم نے 30 سالہ حسن علی کو رائٹ آرم فاسٹ بولر کی جگہ لیفٹ آرم بالنگ کرواتے ہوئے کارڈ ہولڈنگ نصب کیا ہے جس پر فینز اپنے تبصرے کر رہے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ ٹیم کی غلطی کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔ 
 
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے، جس سے امپائرز کو نو بال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت میسر ہوسکے گی۔ 
واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔