پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ ،ایک زخمی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:44

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) مانسہرہ کی صدر پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک زخمی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کوٹکے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بلال عرف بالی ولد شکیل سکنہ حراڈ میرا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

چند روز قبل اسی علاقہ میں منشیات فروشوں کے ایک گروہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل طاہر زخمی ہو گیا تھا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے ڈی ایس پی سٹی جاوید خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔