ویوو V50 Lite سمارٹ فون جلد ہی پاکستان میں پیش کیا جائے گا

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:13

ویوو  V50 Lite سمارٹ فون جلد ہی پاکستان میں پیش کیا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) ویوو کا نیا سمارٹ فون V50 Lite جلد ہی پاکستان میں متعارف کروایا جائے گا۔ یہ فون ایک دلکش ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار کیمرہ خصوصیات کے ساتھ ایک مکمل آل راؤنڈر ڈیوائس ثابت ہونے کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ ویوو  V50 Lite صارفین کی تمام ضروریات کو  پورا کرے گا۔
ویوو V50 Lite میں ممکنہ طور پر 6500mAh BlueVolt Battery دی جا رہی ہے جو 90W FlashCharge کے ساتھ کچھ ہی دیر میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ طاقتور ڈیوائس محض 7.79mm پتلا ہو گا، جو اسے سمارٹ اور سٹائلش بناتا ہے۔ MediaTek Dimensity 6300 (5G) یا Snapdragon 685 (4G) پروسیسر کے ساتھ، یہ فون گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور فاسٹ کنیکٹیویٹی میں ایک نیا معیار قائم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، Comprehensive Cushioning Structure, SGS 5-Star Drop Resistance، اور Military-Grade Certification جیسی خصوصیات اسے مزید پائیدار بنا سکتی ہیں، جبکہ IP65 Water & Dust Resistance  اسے ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔

(جاری ہے)


ویوو V50 Lite محض 7.79mm پتلے ڈیزائن کے ساتھ ایک شاندار سمارٹ فون ثابت ہونے جا رہا ہے، جو بڑی بیٹری اور امیجنگ اپگریڈز کے باوجود اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ سلم ہوگا۔ P-OLED ڈسپلے کے ساتھ یہ فون ایک شاندارتجربہ فراہم کرے گا جس میں پتلے بیزلز اسے اور بھی دلکش بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 120Hz Ultra Vision AMOLED Punch-Hole Display اور SGS Low Blue Light Certification آنکھوں کی تھکاوٹ کو کم کرتے ہوئے سکرین استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے، اور 1800-nit peak brightness کی خصوصیت سے یہ فون دھوپ میں بھی واضح اور روشن نظر آئے گا۔


ویوو V50 Lite میں 50MP Sony IMX882 Main Camera  ہوگا، جس کے ساتھ Aura Light Portrait فیچر  صارفین کو ہر شوٹ کے لیے سٹوڈیو جیسی روشنی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، 32MP کا فرنٹ کیمرہ  اور AI Image Studio جیسے فیچرز، جیسے AI Erase اور AI Photo Enhance، صارفین کو بہترین سیلفیز اور تصویر کی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔
شاندار بیٹری لائف، جدید امیجنگ اوردلکش ڈیزائن کی خصوصیات کے ساتھ،ویوو V50 Lite  مکمل ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے، جس کا تمام ٹیکنالوجی کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :