Live Updates

وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ

حکومت نے آئی ایم ایف سے سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف مانگا جا رہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو 14 ہزار ارب روپے سے زیادہ سالانہ ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مئی 2025 21:55

وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2025ء) وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، اس سے پہلے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2 جون مقرر گئی تھی۔ میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ بجٹ 26-2025ء کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے سپر ٹیکس میں کمی اور ریئل اسٹیٹ کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف مانگا جا رہا ہے، لیکن آئی ایم ایف نے تاحال کوئی بھی ریلیف دینے یا نہ دینے کیلئے کوئی انکار یا اقرار نہیں کیا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو 14 ہزار ارب روپے سے زیادہ سالانہ ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات اور عید کی تعطیلات کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کا جاری ہوگا۔ مزید برآں پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے، رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب، یو اے ای، چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے، پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے، مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات