Live Updates

دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا

ہمیں چاہیئے ساری فضول خرچیاں ختم کرکے دفاع کو تگڑا بنائیں، دفاعی نظام تگڑا ہوگا تو ڈویلپمنٹ ، سرمایہ کاری اور عوام تگڑی ہوگی،بجٹ میں دفاع کیلئے تبدیلیاں ہونی چاہئیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مئی 2025 00:00

دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا،ہمیں چاہیئے ساری فضول خرچیاں ختم کرکے دفاع کو تگڑا بنائیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اور پوری قوم نے کہا کہ سویلین کو اٹیک نہیں کرنا،ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بچوں کو پڑھنے دو، لیکن جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے،پھر ہم اپنی پاک فوج سے کہیں گے کہ جیسے آپ 200کلومیٹر فاصلے سے چڑیا اور جہاز گراتے ہو، ویسے ہمیں مودی کا سر لاکر دیں۔

اب نام نہاد لبرل کو بھی ٹھیک کرنا ہے، جو دہشتگردوں کے حقوق کی بات کرے گا اس کا مطلب وہ دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، اس کو بھی اٹھا یا جائے اور اس کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارت کو مودی سے چھٹکارا بھی ہمارا آرمی چیف کرے گا، کیونکہ الیکشن میں بھی مودی کا منہ کالا ہورہا ہے۔ ہم نے جنگ کے ساتھ سفارتکاری ، معاشی فرنٹ جیت لیا ہے، بارڈر اور دہشتگردی کیخلاف بھی محاذ ہم نے جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے کم وسائل ہیں، فوجی کی تنخواہ پولیس اور آرمی چیف کی تنخواہ بیوروکریٹ سے بھی کم ہے۔ ہمیں اپنے فوجیوں کا احساس کرنا چاہیے پولیس سے بھی کم تنخواہ ہے، ہم اپنے دفاع پر 100روپے خرچ کرتے ہیں تو اگلا 1000 روپے خرچ کرتا ہے، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا، کمائی نہیں ہے تو اپنا پیٹ کاٹیں، پارلیمنٹ کے بجلی کے بل بند کردیں۔

ساری فضول خرچیاں ختم کردیں اور دفاع کو تگڑا بنائیں۔دفاعی نظام تگڑا ہوگا تو ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تگڑی ہوگی۔ ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تگڑی ہوگی تو عوام تگڑی ہوگی ۔اس بجٹ میں دفاع کیلئے کچھ ہونا چاہیئے اور ہوجائے گا، بجٹ میں دفاع کیلئے تبدیلیاں ہونی چاہئیں، میں نے ڈویلپمنٹ فنڈ کم کرنے کی تجویز دی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات