Live Updates

امریکی صدر نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کردیا

آئی فون صرف امریکا میں تیار کئے بھارت میں نہیں، ایپل کمپنی نے بھارت میں فون کی تیاری جاری رکھی تو 25فیصد ٹیکس دینا ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی کمپنیوں کو انتباہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مئی 2025 22:38

امریکی صدر نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنیوں کو انتباہ کیا ہے کہ آئی فون صرف امریکا میں تیار کئے بھارت میں نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے ایکس اکاوٴنٹ پر بھارت میں ایپل مینوفیکچرنگ نہ کرنے کا واضح پیغام دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئی فون صرف امریکا میں تیار کئے بھارت میں نہیں۔ ایپل کمپنی نے بھارت میں فون کی تیاری جاری رکھی تو 25فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ یاد رہے مشرق وسطیٰ دورے میں صدر ٹرمپ نے بھارت میں آئی فونز کی تیاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد کچھ روز قبل بھی امریکی صدر ٹرمپ نے ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو اس حوالے سے ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں نہیں چاہتاکہ ایپل کمپنی اپنی ڈیوائسز بھارت میں تیار کرے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بھارت پر بڑھتا عدم اعتماد بھارت کی معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے، مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو غیرمعتبر بنا دیا ہے۔ ٹرمپ باربار امریکی کمپنیوں کو بھارت سے نکلنے اور واپس آنے کی تلقین کرچکے ہیں۔

ٹرمپ کا اپنی کمپنیوں کو باربار انتباہ امریکا کے بھارت پر عدم اعتماد کی نشاندہی کررہا ہے۔ نیوزایجنسی کے مطابق کچھ روز قبل بھی امریکی صدر نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایپل کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت پر بڑھتا ہوا عدم اعتماد مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے،مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو امریکی صنعت کے لیے غیر معتبر بنا دیا ہے، ٹرمپ بار بار امریکی کمپنیوں کو بھارت سے نکلنے اور امریکہ واپس آنے کی تلقین کر چکے ہیں، صدر ٹرمپ کا بار بار انتباہ دراصل بھارت پر امریکا کے عدم اعتماد کی نشاندہی کر رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات