Live Updates

پاکستان کو 10ماہ کے دوران 6 ارب ڈالر بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول

جمعہ 23 مئی 2025 21:50

پاکستان کو 10ماہ کے دوران 6 ارب ڈالر بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 6ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئیں۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز سمیت کل 14.1 ارب ڈالر ملے، رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 10ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات