چوہدری انوارالحق سے بانڈی مٹھی ریت بھمبر کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

ریاست میں روڈ انفراسٹرکچر،عوام کو صحت ،تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے بانڈی مٹھی ریت بھمبر کے وفد نے سابق امیدوار ضلع کونسل حاجی چوہدری محمد علی کی قیادت میں جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی. ملاقات میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ریاست میں روڈ انفراسٹرکچر, عوام کو صحت کی سہولیات, تعلیم کا حصول اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ بھمبر کے شہریوں کو ریاست کے شہریوں کے مساوی ترقیاتی فنڈز اور منصوبے دے رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسز کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کرنے کا مشن جاری رکھیں گی. انہوں نے کہا کہ عوام کا وزیراعظم ہوں اور میرا اختیار صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال ہوگا. وزیراعظم نے کہا کہ تاؤبٹ سے لے کر چھمب تک روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تا کہ ٹورازم سیکٹر کو فروغ دیا جا سکی.

وزیراعظم نے کہا کہ بھمبر میں روڈز, ہسپتالوں اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ بھمبر میں 2 ارب روپے کی لاگت سے 40 کنال اراضی لے کر 200 بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بن گئی ہے اور وہاں بسیں بھی آگئی ہیں. اب بچے بچیوں کو بھمبر سے مظفرآباد نہیں جانا پڑے گا. وزیراعظم نے کہا کہ 3 ارب روپے کی لاگت سے دانش سکول کی تعمیر شروع ہو رہی ہی.

اس سے شہریوں کو بہترین تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے فنڈز عوام کے لئے ہیں اور عوام پر ہی خرچ ہوں گی. انہوں نے کہا کہ سالوں کی نحوست گھنٹوں میں ختم نہیں کی جا سکتی. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام حلقہ جات میں مساویانہ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی و خوشحالی ہو. اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر مبارکباد پیش کی�

(جاری ہے)