12ایریل کو یوپی موڑ نیوکراچی سے مزار قائد اعظم تک ریلی نکالی جائے گی،آفاق احمد

سیاسی قیادت نہ ہونے اور بدعنوان حکومت کے سبب تاجر تجارت نہیں کرپارہے ہیں ،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حقوق دلانے کے لیے 12 ایریل کو یوپی موڑ نیوکراچی سے مزار قائد اعظم تک ریلی نکالی جائے گی۔یہ ریلی سب کے لیے ہے۔ریلی کراچی کی آواز ہوگی ۔وہ ہفتہ کراچی کی ماربل مارکیٹ۔گارڈن مارکیٹ ۔

ٹمبر مارکیٹ ۔چپل گلی۔ایم اے جناح روڈ ۔موبائل مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کے دورے۔تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ آفاق احمد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سننے آیا ہوں۔ ریلی کے لیے ان سے درخواست کرنے آیا ہوں ۔زیادہ بلنگ، تباہ حال انفراسٹرکچر، امن و امان ، پانی کے مسائل ہی تاجروں کے مسائل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایشیا کا سینٹر یے لیکن بدعنوان حکومت ٹیکس کھا جاتی ہے ۔ تاجروں کو اگر سہولتیں اور مراعات ایسی ہی دینی چاہیے جیسے بیرونی سرمایہ کاروں کو دی جاتی ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے اداروں کو قومیا کر صنعت کو تباہ کردیا ۔آفاق احمد نے کہا کہ سیاسی قیادت نہ ہونے اور بدعنوان حکومت کے سبب تاجر تجارت نہیں کرپارہے ہیں ۔علاقے کو بنیاد بناکر اس پورے بازار کی بجلی کاٹی گئی یہ زیادتی ہے۔

اپیلوں سے مسئلے حل نہیں ہورہے ثابت کرنا ہوگا کہ یہ شہر زندوں کا شہر ہے۔ سفید پرچم تحریک میں شریک ہوں ۔خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوں تاجروں نے اچھا رسپانس دیا ہے۔ جو شہر سے محبت کرتا ہے۔ چاہے وہ کسی قومیت یا فرقے سے تعلق رکھتا ہو وہ ریلی میں شریک ہو اگر حق مانگنے پر ایف آئی کٹتی ہے تو کٹتی رہے۔ یوپی موڑ سے جمع ہوکر مزار قائد تک آئیں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت کم کرنے پر ردعمل میں کہا کہ 10 بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ایک بار کمی کردی گئی ہے۔قبل ازیں تاجر برادری کی دعوت پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا شہر کے بازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نیدورے کا آغاز پاک کالونی ماربل مارکیٹ سے کیا گیا۔ آفاق احمد کی مارکیٹ کے تاجروں اور دکانداروں سے ملاقات کی۔

دکانداروں نے آفاق احمد کو خوش آمدید کہا۔ دکانداروں نے مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی۔تاجروں اور دکانداروں کی انجمن نے آفاق احمد کی تحریک میں ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔تاجروں اور دکانداروں نے آفاق کی جانب سے عوامی مسائل اجاگر کرنے پر انھیں سراہا۔پاک کالونی کے تاجروں کی جانب سے 12اپریل کی ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

آفاق احمد نے گفتگو میں کہا کہ تاجر یہ ثابت کریں کہ کراچی مردوں کا نہیں زندوں کا شہر ہے۔ تاجر برادری میں تمام قومیتیں شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے پانی ، بجلی اور کوڑا سمیت تمام یوٹیلیٹی ٹھیکے پر دے رکھی ہیں۔ ان مافیازسے جان چھڑانی ہوگی سفید پرچم کا انتخاب تمام لسانی اکائیوں کو شامل کرنے کے لیے کیا ہے۔ہمارے بچے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں نہیں جاپارہے ہیں۔

آفاق احمد گارڈن زومارکیٹ گئے۔گارڈن کے دکانداروں کی جانب سے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ آل سندھ لیوبریکینٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے آفاق احمد کو خوش آمدید کہا گیا۔تاجر برادری نے کہا کہ آفاق احمد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں .آفاق احمد کراچی کی آواز ہیں ۔تاجروں نے کہا کہ شہر کے مسئلے مسائل ہم برسوں سے جھیل رہے ہیں۔ ہم نیبانی پی ٹی آئی ہوں یا نواز شریف، جس نے کراچی کی بات کی ہم نے اس کو خوش آمدیدویلکم کیا ۔

شہر کو کوئی اون نہیں کررہا آفاق احمد کراچی کا بیٹا ہے۔آفاق احمد اس شہر کا درد رکھنے ہیں ہم ان کا دست بازو بنیں گے ۔ آفاق احمد ایم اے جناح روڈ کے نواح میں چپل گلی آمد گئے۔ آل کراچی فٹ ویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔انہوں نے اپنے دورے کااختتام موبائل مارکیٹ صدر پر کیا۔جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی اور ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔