-سعودی حکومت کا عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر ایمیگریشن دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، ڈاکٹر قاری عبدالرشید

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:25

ح کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) مہتمم مدرسة البنات و ممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور حکومت پاکستان نے اسلام آباد کے بعد کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ فوری طور پر شروع کرنے کا جو حکم دیا ہے۔ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی اسلام آباد کے عازمین حج کے ایمیگریشن اور دیگر تمام ضروری تقاضے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی پورے کر لئے جائیں گے۔

اور یہاں سے کلیئر شدہ حجاج کرام جدہ ایئرپورٹ اور مدینہ ایئرپورٹ پر ایمیگریشن کے طویل دورانیے کے عمل سے گزرے بغیر براہ راست اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ رہائش گاہوں پر چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور حکومت پاکستان اسلام آباد اور کراچی کے بعد کوئٹہ سے بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کریں تاکہ بلوچستان سے جانے والے حجاج کرام بھی مشکلات سے بچ سکیں اور عازمین حج سہولت سے سفر کریں۔

انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے ذریعے پاکستانی عازمین حج جو کہ لاکھوں میں ہوتے ہیں اس سے مستفید ہوں گے۔اس لیے اہل پاکستان نیاس منصوبے کو دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ کے لیے ہر لحاظ سے خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ تعالی کے مہمان ہوتے ہیں ان کی جتنی بھی خدمت کی جائے کم ہے۔